

اکادمی ادبیات پاکستان حکومت پاکستان کا ایک خود مختار ادارہ ہے جو جولائی 1976 میں قائم کیا گیا۔ اس کا بنیادی مقصد پاکستانی زبانوں میں ادب کی ترویج و ترقی اور ادیبوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا ہے۔
اکادمی کا ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ہے، جبکہ چاروں صوبائی دارالحکومتوں (کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ) میں بھی اس کے علاقائی دفاتر قائم ہیں۔